قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلزپارٹی کی نازبلوچ اوروزیرمملکت زرتاج گل میں شعروشاعری کامقابلہ ہوگیا۔
قومی اسمبلی کےاجلاس میں پی پی رکن نازبلوچ نےحکومت کیلئے جون ایلیاکایہ شعرپڑھا، (ایک ہنرہےجوکرگیاہوں میں،سب کےدل سےاترگیاہوں میں)ساتھ ہی طنز کے تیربرساتےہوئےکہایہ کون ساطلسمی طوطاہےجس کیلئےلاکھوں کےپنجرےبن رہےہیں، ملک میں ٹیکس یورپ کی طرح لگ رہاہےاورسہولیات یوگنڈاکی طرح مل رہی ہیں۔ ایسےمیں تحریک انصاف کےارکان کیسےپیچھےرہتے،زرتاج گل نےبھی شعرکاجواب شعرسےہی دیا۔ (کب تک چُھپوگےپھولوں کی آڑمیں کبھی توآؤگےلنڈابازارمیں) زرتاج گل کے ان اشعار کو ناز بلوچ نے بلوچ عوام کی توہین قرار دیتے ہوئے حذف کرنے کا مطالبہ کیا ، کہا میں بلوچ ہوں اور بلوچ خواتین لنڈا بازار نہیں جاتیں ۔