اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا لندن کے اسپتال میں آنکھوں کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ آنکھوں کے آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کا لندن کے اسپتال میں جمعرات کے روز آنکھوں کا آپریشن ہوا جو کامیاب رہا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کا آئندہ ہفتے ہرنیا کا آپریشن بھی ہوگا۔