اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر داخلہ چوہدر نثار علی خان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو عمران فاروق قتل کیس میں ہونے والی پیشرفت پر اعتماد میں لیا، اس موقع پر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔