اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، نیکٹا کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔
اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔
دوسری طرف موبائل کمپنیوں کو سموں کی دوبارہ تصدیق اور مشکوک سموں کو بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔