اسلام آباد(نامہ نگار)وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کے حکم پر نامنظور رجسٹریشن والے غیر سرکاری فلاحی اداروں کو اپیل پر فیصلہ آنے تک کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یاد رہے آئی این جی اوز کی رجسٹریشن نامنظور ہونے کے بعد 90 دن تک اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔ فیصلہ ملک کے بین الاقوامی تشخص اور آئی این جی اوز کے موجودہ آپریشنل امور کے پیش نظر کیا گیا۔ اپیل مسترد ہونے کی صورت میں 60 روز میں ملک چھوڑنا ہو گا