اٹک : وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کا ڈیرہ دھماکے سے تباہ ہو گیا جس کے باعث وزیر داخلہ سمیت تمام افراد عمارت کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔
وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اٹک میں اپنے گاؤں شادی خان میں اپنے گھر سے متصل ڈیرے پر موجود تھے اور علاقہ مکینوں کے مسائل سن رہے تھے کہ زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈیرے کی چھت گر گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں شجاع خانزادہ سمیت تمام افراد چھت کے ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امداد کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔