counter easy hit

ڈان لیکس معاملہ پر وزارت داخلہ کا اعلامیہ جاری

ڈان لیکس سے متعلق وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے 29 اپریل کو ڈان لیکس کی مکمل 4 سفارشات کی منظوری دے دی جبکہ کمیٹی نے ڈان اخبار، ایڈیٹر اور رپورٹر کا معاملہ اے پی این ایس کے سپردکردیا۔

Interior Ministry issued a statement on the Dawn leaks matter

Interior Ministry issued a statement on the Dawn leaks matter

وزارت داخلہ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ اخبار،ایڈیٹر اور رپورٹرکے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے متفقہ طور پرکہا کہ راؤ تحسین نے پیشہ وارانہ انداز اختیار نہیں کیا اورغیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتوں اور ڈویژنزنے وزیراعظم کے حکم پر عملدرآمد کر دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹادیا گیاہے اور ڈان لیکس کا معاملہ ختم ہوگیاہے۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی ڈان لیکس معاملہ حل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک فوج جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے، پاک فوج پاکستان کے آئین کی عملداری کویقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آرنے ڈان لیکس سے متعلق 29 اپریل کو کیا گیا ٹوئٹ واپس لیتے ہوئے کہا کہ 29 اپریل کا ٹوئٹ کسی سرکاری شخصیت یا دفتر کے لئے نہیں تھا۔ دریں اثنا وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی جس میں ڈان لیکس کے معاملےپر مشاورت کی گئی۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق آرمی چیف اور وزیر اعظم کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website