counter easy hit

ہنزہ کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری، موسم بے انتہا سرد

ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سےبارش اوربرفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہنزہ کے پہاڑوں پرگزشتہ رات سے برف باری سے موسم بے انتہا سرد ہوگیا ہے ادھرمیدانی علاقوں میں گرمی بڑھتی جارہی ہے۔

Intermittent snow on the mountains of Hunza, extremely cold weather

Intermittent snow on the mountains of Hunza, extremely cold weather

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کازوربرقرار ہے۔ گلگت بلتستان میں ضلع استور، غذر اور ہنزہ کے بالائی علاقوں میں برف باری وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ ہنزہ کی وادی شمشال میں گزشتہ رات سے برف باری سے شہری علاقوں سےرابطہ منقطع ہوگیا ہے لوگ گھروں میں محصور ہوگئےہیں ۔ دیگر شمالی علاقہ جات میں موسم خوشگوار ہے جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی زور پکڑتی جاررہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website