وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نوازشریف کو مشورے دیےاور کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے اور کچھ ہونے جارہا ہے کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے۔
کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی یس اردو نیوز نے معلوم کرلی ،ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے وزیراعظم سے کہا کہ مسٹر پرائم منسٹر جو بات بھی کرتا ہوں منہ پر کرتا ہوں، کبھی خوشامد نہیں کی ،ہمیشہ حقائق پر بات کی ،
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کابینہ اجلاس میں کچھ تاخیر سے پہنچے ،دوران اجلاس انہوں نے وزیراعظم کو مشورے بھی دئیے اور کہا کہ85ءسے آپ کے ساتھ ہرموقع پر کھڑارہاہوں ، پارٹی کےساتھ وفاداری نبھائی ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ آپ سے وزیرخارجہ بنانے کی خواہش کی ، کبھی آپ سےکچھ نہیں مانگا۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے کہا کہ صورتحال کو مس ہینڈل کیا گیا ،سیاسی اور لیگل ٹیم نےمعاملات کو صحیح طرح سنبھالا ہی نہیں ،اداروں کے ساتھ تصادم نہیں ہونا چاہیے،کوئی بہتر راستہ نکالنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے کہا کہ مشاورت کا عمل بھی محدود کردیاگیا،جونیئر لوگوں کو آگے لایاگیا،خوشامدی مشیروں نے صورتحال کو آج اس مقام تک پہنچادیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ اس دوران جو تقرریں کی وہ نہیں ہونی چاہیں تھیں،جو کچھ ہونے جارہا ہے اس سے کوئی معجزہ ہی آپ کو بچاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس پر وزیراعظم نوازشریف نے چوہدری نثار علی خان سے کہا کہ آپ کو کسی بھی طرح کے تحفظات تھے تو بہتر ہوتا یہاں بات کرنے کے بجائے مجھ سے علیحدگی میں بات کرلیتے۔ذرائع کے مطابق تاخیر سے اجلاس میں پہنچنے والے وزیرداخلہ کابینہ اجلاس میں اپنی بات کرکے جلد ی چلے گئے ۔