اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفاد میں ہے اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیےعملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
یوم یکجہتی کشمیر پراپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی کا کردار تاریخی رہا اور پیپلز پارٹی کشمیر کی آزادی کی تحریک میں بھرپورکردار ادا کرتی رہے گی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کا حل نکالے اور جنت نظیر وادی میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت سے محرومی عالمی برادری کی ناکامی ہے، کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفاد میں ہے جبکہ بھارت کو کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔