counter easy hit

ہیلتھ کئیرہیروز کوخراجِ تحسین, آئی سی آر سی کے منعقد کردہ آرٹ مقابلے کے ونرز کا اعلان

اسلام آباد(رپورٹ.اصغرعلی مبارک سے) ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے آرٹ مقابلے ’آرٹ بیٹ‘ کے ونرز کا اعلان کر دیا۔ اس آرٹ مقابلے کا مقصد کرونا وبا کے دوران ہیلتھ ورکز کیلئے احساس اور احترام کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

آئی سی آر سی کی جانب سے منعقد کردہ اس مقابلے میں نوے شرکاء نے حصہ لیا جس میں محمد طلال نے پہلا انعام اور محمد عمر خان نے دوسرا انعام حاصل کیا جبکہ ظلِ فاطمہ نعیم تیسرے انعام کی حقدار پائیں۔ جیتنے والے شرکاء کو بالترتیب 100,000، 80,000 اور 60,000 روپے بطور انعام دئیے جائیں گے۔ پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والے شرکاء کے علاوہ، نور فاطمہ، حفصہ سلیم اور رانا سلمان نے 30,000 ہزار کی انعامی رقم جیتی نیز ججز اور آئی سی آر سی کی جانب سے خصوصی داد بھی حاصل کی۔

ہیلتھ کئیر ان ڈینجر انیشی ایٹو کی جانب سے شروع کی گئی مہم ’بھروسہ کریں‘ کے تحت ہونے والے اس آرٹ مقابلے کا مقصد کرونا وبا کے د وران ہیلتھ کئیر کے ہیروز کی حوصلہ افزائی، ہیلتھ کئیر سے متعلق منفی تصورات کا خاتمہ اور احساس و ہمہ گیریت کا فروغ تھا۔ اس مقابلے کے پیش نظر دو بڑے مقاصد تھے: اول فنی اور تخلیقی سرگرمیوں کی مدد سے ہیلتھ کئیر اِن ڈینجر سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور دوم مقامی آرٹسٹ کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ہیلتھ کئیر ورکرز اور دیگر ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا۔

18سال کی عمر سے زائد تمام شہریوں کیلئے اس مقابلے کا اجراء 3نومبر2020 کو کیا گیا جس میں ملک بھر سے آرٹسٹوں نے حصہ لیا۔ بہترین فن پاروں کے انتخاب کیلئے آئی سی آر سی نے محترمہ مہر بانو خٹک، جناب عمر گیلانی اور محترمہ نادیہ حسین جیسے مقامی آرٹسٹوں پر مشتمل ججز کا ایک پینل تریب دیا تا کہ مقابلے کی شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر محترمہ نادیہ حسین نے کہا کہ ’’سال 2020 نے ہم سب کی زندگیوں پر گہرا اثر چھوڑا ہے مگر ایسے میں ہیلتھ کئیر کے شعبہ سے منسوب افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ کام کے اوقات میں اضافے سے لیکر اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے تک، ہیلتھ کئیر ورکرزنے لوگوں کی بروقت مدد کیلئے ہر طرح کی قربانی دی ہے۔ اس کے باوجود انہیں وہ توجہ اور پذیرائی حاصل نہیں ہوتی جس کے وہ حقدار ہیں۔ ‘آرٹ بیٹ’ مقابلے کے ذریعے ہم اپنے ہیلتھ کئیر ہیروز کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نہ صرف ان کے ساتھ ہیں بلکہ ان کی ہر دن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بھر پورخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔“

ہیلتھ کئیر اِن ڈینجر کی 2019 کی مہم کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ’بھروسہ کریں‘ مہم کا نصب العین عوام میں کووِڈ 19 سے بچاؤ کیلئے آگہی پیدا کرنا، وبا سے جڑے غلط تصورات اور معلومات کی تصحیح اور وبا کے دوران پاکستان بھر میں ہیلتھ کئیر ورکرز کو ان کی غیر معمولی خدمات کیلئے خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ یہ مہم حکومت پاکستان کی مہم ’ووئی کئیر‘ کے ساتھ اشتراکی بنیادوں پر شروع کی گئی۔

پاکستان میں ہیلتھ کئیر اِن ڈینجر انیشی ایٹو کے صدر میر وائس خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”کووڈ19سے پیدا ہونیوالی غیر یقینی صورتحال میں ہیلتھ کئیر ورکز کے خلاف تشدد کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ لازم ہے کہ ہم تخلیقی سرگرمیوں کے ذریعے عوام میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ کئیر ورکرز کیلئے احترام اور احساس کے جذبات اجاگر کریں۔ آرٹ بیٹ ایک ایسی ہی کاوش تھی جس کے تحت آئی سی آرسی نے کثیر الجہتی حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے اس خلا کو پر کرنے کی سعی کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website