counter easy hit

امن عمل طویل ہوا تو عالمی برادری افغانستان میں دلچسپی کھودیگی، عبداللہ عبداللہ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) طالبان مکمل جنگ بندی پر آمادہ نہیں ہوتے ہیں تو تشدد میں کمی کے دیگر راستے اپنائے جا سکتے ہیں۔افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے طالبان کو جنگ بندی پرراضی کرنے کے لیے اثرورسوخ استعمال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ اگر طالبان مکمل جنگ بندی پر آمادہ نہیں ہوتے ہیں تو تشدد میں کمی کے دیگر راستے اپنائے جا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا توعالمی برادری افغانستان میں دلچسپی کھو دے گی۔ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ گزشتہ روز ہی پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے اپنے وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔

دس سال کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اپنے دورے کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم عمران خان نے افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ہونے والی ملاقات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تبصرہ کیا تو انہوں نے اسے ری ٹوئٹ بھی کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website