counter easy hit

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی مقدمہ قتل میں نامزد کر دیا گیا

Court

Court

اٹلی (بابر منظور) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی مقدمہ قتل میں نامزد کر دیا گیا اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ناانصافی پر مبنی سلوک قابل مذمت ہے چیف جسٹس آف پاکستان خصوصی نوٹس لیں، تفصیل کے مطابق صدر تھانہ گجرات میں مقتول علی شاہ کی بیوہ نے ایف آئی آر درج کرائی جس میں جاوید شاہ کو ملزم نامزد کیا گیا۔

جب کے حیرت کی بات یہ ہے کہ جاوید شاہ کے بیرون ملک عزیز و اقارب کو بھی ملزم نامزد کر دیا گیا جن میں سید جاوید شاہ، سید ظہیر شاہ کینیڈا، عمران شاہ، عامر شاہ، کامران شاہ، تنویر شاہ اٹلی، شبیر شاہ فرانس، اور قصور شاہ امریکہ میں مقیم ہیں، اٹلی میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نامزد ملزمان نے کہا کہ ان کے قتل سے کوئی تعلق نہیں چیف جسٹس اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیں۔

ان کے مقتول کی بیوہ کی طرف سے دھمکی آمیز پیغام بھی مل رہے ہیں اور کچھ افراد ان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مقتول علی شاہ قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا اور اپنے علاقے میں بھتہ بھی وصول کرتا تھا عدالت کی طرف سے استثنا تھا پولیس غیرجانبدارانہ تحقیق کرے تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔