counter easy hit

اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے جس کا مقصد امن قائم کرنے والے امن دستوں کے فوجی جوانوں اورسویلین اہلکاروں کو دنیا بھر میں امن برقرار رکھنے کیلئے گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

اس سال امن دن موضوع ہے۔

” امن برقرار رکھنے میں خواتین کا کردار جو امن کیلئے ایک بنیاد ہے”
یہ بات انتہائی قابل فخر ہے کہ اس وقت اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنز میں 78پاکستانی پیس کیپرز خواتین افسران نوبل کاز میں شریک ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند کررہی ہیں۔سابق امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز بھی پاکستانی خواتین فوجی افسران کی کارکردگی اور خدمات سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔ایلس ویز نے رواں سال اپنے ٹویٹ کے ذریعے کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج میں خدمات انجام دینے والی پاکستانی خواتین کوخراج تحسین پیش کیا گیا تھا اورکہا تھا کہ پاکستانی خواتین افسران نے مقامی آبادی کا اعتماد جیتنے کے لیئے سخت محنت کی ہے۔ ایلس ویلز کی یہ تعریف پاکستانی خواتین کو اقوام متحدہ کی جانب سے میڈل ملنے پر سامنے آئی تھی۔ کانگو میں پاکستانی خواتین پر مشتمل امن فوجیوں کے 15 رکنی دستے کو بہترین کارکردگی پر میڈل سے نوازا گیا ہے۔ یہ ٹیم اقوام متحدہ کے دنیا بھر میں موجود امن دستوں کی پہلی ٹیم ہے جو صرف خواتین افسران پر مشتمل ہے۔ اس ٹیم میں ماہر نفسیات، ڈاکٹرز، نرسز، انفارمیشن آفیسر، لاجسٹک آفیسر سمیت دیگر افسران شامل ہیں جنہوں نے انتہائی لگن اور انتھک محنت کے ساتھ دیار غیر میں پیشہ وارانہ کارکردگی سے دنیا کو متاثر کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website