counter easy hit

انٹرنیشنل گرین ویک میں دنیا کا سب سے بڑا زراعتی میلہ زور شور سے جاری

IGW Press Conferences

IGW Press Conferences

جرمنی (شکیل چغتائی) برلن بیورو اور پاکستان پوسٹ کے مطابق برلن میں فوڈ، ایگریکلچر و ہورٹیکلچر کے بارے میں دنیا کا سب سے بڑا زراعتی میلہInternational Green Week 2016 زور شور سے جاری ہے،جو ٢٥ جنوری ٢٠١٦ء کی شام تک جاری رہے گا۔اس میلہ میں ہر سال کی طرح میزبان پارٹنر ملک مراکو کی رنگین پریس کانفرنس کے علاوہ بیشمار پریس کانفرنسوں،سیمینار، اجلاسوںاور مباحثوںکا انعقاد ہوا،جن میںمتعلقہ ممالک کے وزراء اور اعلیٰ شخصیات کے علاہ جرمنی کے اعلیٰ حکام نے حصہ لیا۔

اسی طرح دنیا میں زرعی شعبہ سے متعلق سب سے بڑی تنظیم Global Forum for Food and Agriculture ،جرمنی کی ایسوسی ایشن آف جرمن ایگریکلچرل جرنلسٹس اور دیگر تنظیمات کے اجلاس منعقد ہوئے۔

ان پریس کانفرنسوں اور اجلاس کے مقررین میں جرمنی کے وزیر زراعت ڈاکٹرHans-Peter Friedrich؛صدر جرمن فارمرز ایسوسی ایشنJoachim Ruckwied ؛ چیف ایگزیکٹئو آفیسر،BLL & BVEجرمنی Chiristoph Minhof ؛Messe Berlin GmbH کے چیف ایگزیکٹئو آفیسرDr. Christian Göke؛یورپین یونین کے کمشنر برائے زرعی و دیہی ترقی و بہبود Phil Hogan ڈائریکٹرچیز مارکیٹنگ (SCM)سوئٹزرلینڈ؛ پروفیسر ڈاکٹرBernard Lehmann وزیر زراعت سوئٹزرلینڈ؛بون یونیورسٹی ،جرمنی کی پروفیسرڈاکٹر Katharina Senser؛چین کے مستقل مندوب برائے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن(FAO)سفیرNiu Dun؛سری لنکا کے سابق ڈائریکٹر جنرل، وزارت زراعت، وزیر زراعت کے مشیرGerry Jayawardena؛سوئیڈن کے وزیر دیہی امور کی اسٹیٹ سکریٹریElisabeth Backtemann؛میلان، اٹلی کے مئیرGiuliano Pisapia؛ Mrs. Smedo؛ مسٹر Schmidtاور دیگرشامل تھے۔

Berlin Agricultural Ministers Summit 2016 کی گروپ فوٹو اور٢٠ جنوری٢٠١٦ء تک ہونے والی پریس کانفرنسوں اور مقررین کی تصاویر اپنا انٹرنیشنل اور برلن میسے کے تعاون سے پیش خدمت ہیں۔