عالمی ادارے مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل انڈیکس میں شمولیت کےبعد عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں بڑھ رہی ہے، تجارتی خبروں کے مصدقہ ادارے بلوم برگ نے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور خبر رساں ادارے بلوم برگ کے درمیان معاہدہ ہوا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں اس سلسلےمیں تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، سرمایہ کاری سے متعلق خدمات فراہم کرنےوالے عالمی ادارے مورگن اسٹینلے اسٹریٹجی انڈیکس میں شامل کیے جانے کے بعد خیال ہےکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم بڑھے گا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے متوقع طلب کے پیش نظر بلوم برگ سے معاہدہ کیا ہے، جس کے بعد بلوم برگ پاکستان کے بارے میں تجارتی خبریں تجزیے اور چارٹس ایک پورٹل پر فراہم کرے گا۔