بغداد……عراق کے دارالحکومت بغداد میںانٹرنیشنل میراتھن ریس کا انعقادکیا گیا جس میں ،2ہزار سے زائد ایتھلیٹ نے شرکت کی۔
کھیلوں کا انعقاد صحتمند معا شرے کی عکا سی کر تا ہے اور اسی لیے دنیا بھر کے ممالک میں ہر سال مختلف میراتھن ریسوں کا انعقاد کیا جاتاہے۔اسی خیال کو مد نظر رکھتے ہوئے عرا قی دار الحکومت بغدادمیں بھی میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں2ہزار افراد نے مل کر دوڑ لگائی۔12برس بعد منعقد کی جانے والی اس انٹرنیشنل میراتھن میں مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین ایتھلیٹس نے شرکت کی۔واضح رہے کہ اس 12کلو میٹر ریس کا مقصد عراق کے جنگ زدہ ماحول میں خوشگوار تبدیلی لانا تھا۔