کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں خوبصورت ڈیزائن اور جدید ماڈلز کی موٹر سائیکلز کا میلہ سج گیا ہے جس میں دنیا بھر سے مشہورلگژری برانڈز کی قیمتی اور چمکتی دمکتی بائیکس نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جس نےشائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔
ٹورنٹو کے مرکزی ہال میں سجے نارتھ امریکن انٹر نیشنل موٹر سائیکل شو میں نت نئی ہیوی بائیکس سمیت اسکوٹرز، ویسپا، ٹریل بائیکس اور دیگر موٹر سائیکلز فیسٹیول کا حصہ بنائی گئی ہیں، جہاں ہر گاڑی ایک حقیقی فنی شاہکار، اعلیٰ ٹیکنالوجی اور ماسٹر کرافٹ کا مجموعہ نظر آتی ہے۔اس دلچسپ شو میں دنیا بھر سے درجنوں کمپنیوں نے اپنی تیار کردہ جدید بائیکس نمائش کے لئے پیش کی ہیں، تین روز تک جاری رہنے والے اس موٹر سائیکل سپر شو میں لاکھوں سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔