نئی دہلی ….. خود کو فٹ رکھنے اور ذہنی سکون حاصل کرنے کے لئے یوگا بہترین ورزش تصور کی جاتی ہے۔
اس سلسلے میں بھارتی شہر رشی کیش میں ‘انٹرنیشنل یوگا فیسٹیول ‘کا آغاز ہو گیا ہے جس میں دنیا بھر سے70ممالک کے یوگا ایکسپرٹ حصہ لے رہے ہیں۔سات مارچ تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں یوگا کے 150اسٹائلز متعارف کروائے جائیں گے جس سے ذہنی تناؤ اورجسمانی تھکاوٹ کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔