لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر خالد لطیف کی اپنے خلاف پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ اور ٹریبونل کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتےہوئےمزید کارروائی 10 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیزشیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کرکٹر خالد لطیف کی انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کی۔ خالد لطیف کے وکیل نے استدعا کی کہ اپیل پر کارروائی اور فیصلہ سنائے جانے تک پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپیل کنندہ کرکٹر کے خلاف کارروائی سے روکا جائےجس پر 2رکنی بنچ نےخالد لطیف کی استدعا مسترد کر دی۔ وفاقی حکومت نے اپیل پرموقف پیش کرنےکیلئے وقت مانگا جس پر بنچ نے مہلت دیتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیااور مزید کارروائی 10 جولائی تک ملتوی کر دی۔