counter easy hit

انٹرا پارٹی الیکشن عمران خان کی خواب اور جمہوری عمل ہے حصہ ضرور بنیں گے کارکن تیاری کریں، میاں آفتاب احمد

Aftab-Ahmad

Aftab-Ahmad

اٹلی (آفتاب احمد) پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے کووارڈنٹر میاں آفتاب احمد نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کے تحریک انصاف کے اورسیز چیپٹر سے بیشمار دفعہ اٹلی میں انٹرا پارٹی الیکشن کی درخواست کی تھی الیکشن کے لئے اٹلی میں موجود کارکنان اور ممبرشپ کوواردنیٹرز کو احتماد میں نہیں لئے اور زمینی حقائق کو یکسر نظر انداز کیا الیکشن کا ایسے وقت میں علان کیا گیا۔

جب اٹلی کے اکثر ممبرشپ کوواردنیٹر اور سینر قیادت اٹلی میں موجود نہیں ہے لیکن تمام تر تحفظات کے باوجود انٹرا پارٹی الیکشن کو حصہ بنیں گے انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی کے چیرمین عمران خان کا خواب اور جمہوری عمل ہے پارٹی کے اندر الیکشن ہی ملک کے جمہوری عمل کی تبدیلی کا آغاز ہے الیکشن کے وقت کے لئے الیکشن کمیشن اور اورسیز انٹرنیشنل چیپٹر سے درخواست کی تھی کے ممبرشپ کی تاریخ میں اضافہ کیا جائے جس کو مسترد کر دیا گیا۔

دونوں اداروں کا موقف حقیقت پر مبنی ہے کے الیکشن کے لئے علان چھ ماہ قبل کر دیا گیا تھا اور موجودہ تاریخ صرف پہلے سے علان کردہ الیکشن کے نوٹیفکیشن کا تسلسل ہے ممبرشپ کے لئے ممبرشپ کوارڈنیٹر مقرر ہونے کے بعد ممبرشپ کا عمل شروع ہو جاتا ہے اس لئے اس میں اضافے کی گنجائش نہیں ہے اس سے راہ فرار نہیں کرنی چائے اس لئے ہم اس عمل کا حصہ بنیں گے اور پارٹی کارکن جلد از جلد ممبر شپ لے کا عمل کا حصہ بنیں۔

پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے لئے اپنی قیادت کا انتخاب خود کریں میاں آفتاب نے اپنے جاری بیان میں واضح کیا کے وہ خود کسی بھی پینل کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہیں کو عہدہ لیں گے لیکن انھیں خوشی ہے کے پارٹی قیادت نے جو ذمداری دی تھی انٹرا پارٹی الیکشن کا پراسس مکمل ہونے پر وہ پوری ہو جائے گی۔