.ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد جہاں کئی دلچسپ چیزیں ان کے نام سے منسوب کی جارہی ہیں، وہیں اب ٹرمپ موبائل بھی مارکیٹ میں آگیا ہے۔
Introduced Trump mobile phone has made of gold
متحدہ عرب امارات میں ایک سونے اور ہیرے کے جواہرات تیار کرنے والی کمپنی نے سونے سے بنا ڈونلڈ ٹرمپ موبائل آئی فون سیون متعارف کروایا ہے۔ جس کی پشت پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کندہ ہے۔تفصیلات کے مطابق سونے سے بنے اس فون پر 450ہیرے بھی لگائے گئے ہیں، جو ایپل کے لوگو کے اردگرد اور فون کے بارڈرز پر جڑے ہیں۔گولڈ جینی کے منیجنگ ڈائریکٹر فرینک فرنینڈو نے اس فون کے ’موزوں‘ خریداروں کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دنیا بھر میں بہت ہی زیادہ امیر لوگوں کیلئے ہے، جن کیلئے کچھ بھی خریدنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ ان کے پاس پہلے ہی تقریباً سب کچھ ہے‘۔واضح رہے اس مہنگے ترین آئی فون کی قیمت تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔