دور جدید میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے حیرت انگیز صلاحیتوں کے روبوٹس اور ڈرنز سمیت اُڑنے والی گاڑیاں تک بنائی جا رہی ہیں۔جی ہاں، ٹیکنالوجی کا ایسا ہی استعمال کرتے ہوئے دنیا کی پہلی تھری ڈی پرنٹڈٹو سیٹر گاڑی متعارف کروادی گئی ہے جس کی قیمت صرف 7ہزار5سو25پاؤنڈز ہے جبکہ اس منی کار کو اگلے سال ایشیائی و یورپین ممالک میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔اطالوی کمپنی لمیٹڈ کی ڈیزائن کردہ اسنامی تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی کو حال ہی میں چین کے شہر شنگھائی کے تھری ڈی پرنٹنگ کلچرل میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔کمپنی کے مطابق تھری ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایل ایس ای وہی کے تمام پارٹس کو صرف تین دن میں تیار کیا گیا جو 57پارٹس پر مشتمل ہے جبکہ گاڑی کا وزن 450کلو گرام ہے ۔دوسری جانب اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے عام گاڑیوں کی مناسبت ستر فیصد کم لاگت آتی ہے ۔واضح رہے منفرد نوعیت کی یہ تھری ڈی پرنٹڈ کار کی چین میں اگلے سال سے پروڈیکشن شروع ہوگی جبکہ یورپ سے اب تک سات ہزار آرڈرز بک کروا ئے جا چکے ہیں۔