counter easy hit

آزادی صحافت پرقفل لگانا انسانی ذہن کی سوچ کے دریچوں کوبند کرنا ہے، شہبازشریف

لاہور: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت پرقفل لگانے کا مطلب انسانی ذہن کی آزاد سوچ کے کھلے دریچوں کوبند کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پرپیغام میں کہا کہ ورلڈ پریس فریڈم ڈے کومنانے کا مقصد آزادی صحافت کی اہمیت، افادیت اورصحافتی ذمہ داریوں کو اجاگرکرنا ہے، صحافت رائے عامہ کی تشکیل اورقومی شعوراجاگر کرنے کیلئے انتہائی اہم ذریعہ ہے، آزادی اظہاررائے، مثبت اوربامقصد صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی اساس ہوتی ہے، آزادی صحافت ایک بنیادی انسانی حق ہونے کے ساتھ تمام آزادیوں کی کسوٹی بھی ہے۔

Introducing freedom of journalism is to quit human thinking thinking frames, Shahbaz Sharifوزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی اورصحافیوں کے پیشہ ورانہ امورکیلئے محفوظ ماحول حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت صحافی برادری کوذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران دباؤ سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی، حکومت میڈیا کی آزادی اورصحافی برادری کوہرقسم کے دباؤ سے محفوظ رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صحافت کی موجودہ آزادی کسی کی دی ہوئی نہیں بلکہ صحافیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، آزادی صحافت پرقفل لگانے کا مطلب انسانی ذہن کی آزاد سوچ کے کھلے دریچوں کو بند کرنا ہے، ذمہ دارانہ صحافت ملک کو کرپشن، لاقانونیت اور دہشت گردی سے چھٹکارا دلانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے جب کہ آزاد صحافت کا جمہوریت کی مضبوطی اور آئین کی پاسداری میں اہم کرادار ہے۔