اسٹاک ہوم …سوئیڈن نے جرمن کارساز کمپنی واکس ویگن کے خلاف دھوکا دہی کے الزامات کی چھان بین کا آغاز کر دیا ہے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئیڈن کے انسداد بدعنوانی کے پراسیکیوٹر نے واکس ویگن کے خلاف شدید نوعیت کے فراڈ کیس کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پورٹ کے مطابق واکس ویگن پر کچھ گاڑیوں میں ایسے سوفٹ ویئرز نصب کرنے کے سلسلے میں الزامات سامنے آئے ہیں، جو لیبارٹری ٹیسٹ کے وقت ان کاروں سے خارج ہونے والی آلودگی کی مقدار کو کم ظاہر کرتے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ گاڑیاں جب سڑکوں پر دوڑتی ہیں تو مروجہ معیار سے 40فیصد زائد زہریلی گیسیں خارج کرتی ہیں