counter easy hit

حکومت کا 55 ناکارہ ریلوے انجنز کی خریداری کی تحقیقات ایف آئی اے سے کروانے کا فیصلہ

Investigate the purchase

Investigate the purchase

نیب کے حوالے سے حکومت کے تحفظات ہیں ، نیب مقدمات کو سالہا سال لٹکا کر رکھتا ہے ، فیصلہ نہیں ہوپاتا ، ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے :وزیر ریلوے کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (یس اُردو) حکومت نے ریلوے کے 55 ناکارہ انجنوں کی خریداری کی تحقیقات نیب کے بجائے ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں نیب پر حکومت کے تحفظات ہیں ، نیب مقدمات کو سالہا سال لٹکا کے رکھتا ہے ، فیصلہ نہیں ہوتا ۔ نیب کا بلا تفریق احتساب ، حکومت کا ایک بار پھر عدم اعتماد ۔ 55 ناکارہ ریلوے انجنوں کی خریداری ، تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ ۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ریلوے کے 55 ناکارہ انجنوں پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نیب کے مقدمات کا فیصلہ چھ چھ سال بھی نہیں ہو پاتا ۔ نیب کی کارکردگی پر تحفظات کے باعث تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی انجینیرز نے تسلیم کیا کہ دو ہزار ہارس پاور کے انجنوں کے ڈیزائن میں فالٹ تھا ۔ ہدایت کی ہے کہ اب امریکی یا یوروپین کمپنیوں سے انجن خریدے جائیں