ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مووجودہ حکمران بجلی پوری کرنے کا وعدہ پورا کریں، میاں برادران چور ہیں وہ پانامہ لیکس تحقیقات کا سامنا کریں پنجاب حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ گندم کی خریداری نہ ہو نے کے باعث زمیندار خوار ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننکانہ صاحب میں پارٹی کے ضلعی دفتر میں پارٹی عہدیدران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں محکمہ اوقاف کی طرف ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن کے نام پر مزارعین پر ظلم و تشدد قابل مذمت ہے محکمہ اوقاف نے زر پٹہ فی ایکڑ 1300 روپے سے بڑھا کر 15000 کر کے ظلم کیا پیپلز پارٹی فی ایکڑ پٹہ دوبارہ 1300 روپے کر دے گی ، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھٹو کے سپاہی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جبکہ ننکانہ شہید بے نظیر بھٹو کا لاڑکانہ ہے پارٹی سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ہمیں پرٹی کارکنوں کے شکوے اور شکایات سننے کے لیے ہمیں یہاں بھیجا ہے انہوں نے مزید کہاکہ پارٹی کارکنان سے مشورے بھی لیے جائیں گے تاکہ پارٹی کو از سرنو منظم اور فعال کیا جاسکے اس سے قبل سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف ننکانہ صاحب پہنچے تو پارٹی کارکنوں نے ان کا پر پر تپا ک استقبال کیا جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں انہیں جلوس کی شکل میں شہید طاہر چوک سے ضلعی سیکرٹریٹ آفس لایا گیا اس موقعہ پر مرکزی قائدین رانا فاروق سعید، چوہدری منظور احمد ، ندیم افضل چن کے علاوہ ندیم اصغر کائرہ، سابق اراکین صوبائی اسمبلی رائے شاہجہان احمد خاں بھٹی ، سید ابرار حسین شاہ، رائے محمداسلم خاں کھرل سمیت پارٹی کے سینکڑوں کارکنان بھی موجود تھے۔