اسلام آباد، مریشیس میں پاکستان کے انویسٹمنٹ قونصلر’طارق شریف بھٹی‘ کی گورنرپنجاب چوہدری غلام سرور سے اسلام آباد میں ملاقات، مریشس اورپاکستان کے درمیان مضبوط تجارتی روابط کے فروغ پراتفاق
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے انویسٹمنٹ قونصلر برائے مریشس ممتاز کاروباری شخصیت طارق شریف بھٹی کی گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور سے اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پروزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کی وائس چیئرپرسن مہناز سعید بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر طارق شریف بھٹی نے گورنر پنجاب کو مریشس اورپاکستان کے درمیان تجارتی مواقعوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ گورنر پنجاب نے طارق شریف بھٹی کی خدمات کو سراہا اور پاکستان اور مریشس کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
اسلام آباد اورمریشس کی ممتاز کاروباری شخصیت طارق شریف بھٹی کچھ دن پاکستان میں قیام کریں گے جس میں وہ کل اپنے لیگل ایڈوائزر اور لیگل ٹیم کے اعزاز میں ایک دعوت کااہتمام کریں گے اور اپنے دوستوں اورعزیزواقارب سے ملاقاتوں کے بعد واپس مریشس روانہ ہوجائینگے