پیراڈائز لیکس نے آکسفورڈ اور کیمبرج جیسے بڑے تعلیمی اداروں کی آف شور کمپنیوں میں لاکھوں پائونڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پیرا ڈائز لیکس کی حالیہ رپورٹ میں آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیز کے کیمن آئی لینڈ میں قائم فنڈز میں لاکھوں پائونڈز کی سرمایہ کا انکشاف سامنا آیا ہے۔ پیرا ڈائر لیکس کے حوالے سے برطانوی میڈیا نے اپنی پورٹ میں بتایا ہے کہ 2006 میں آکسفورڈ نے 26 لاکھ پاؤنڈ اورکیمبرج نے 13 لاکھ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کی۔ ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی پر خیراتی ٹرسٹ ہونے کے سبب برطانیہ کے ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا۔