counter easy hit

انضمام الحق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر بن گئے

Inzamam became

Inzamam became

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق چیف سلیکٹر بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بہترین نتائج کیلئے صبر سے کام کرنا پڑے گا۔
لاہور: (یس اُردو) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بنا دیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے اس بات کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق کے چیف سلیکٹر بننے پر خوشی ہے۔ افغان بورڈ نے اس بات کی اجازت دی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی کوچز نے سیکیورٹی کی وجہ سے قومی ٹیم کی کوچنگ سے معذرت کی ہے۔ آئندہ چند روز میں کوچ کا اعلان کر دیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ بورڈ نے مجھے اہم ذمہ داری کیلئے چُنا، میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کر سکوں۔ میں کوشش کرونگا کہ اس عہدے سے انصاف کر سکوں۔ اُمید کرتا ہوں کہ مجھے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ انضمام الحق نے بتایا کہ میں نے بورڈ سے اپنے سلیکٹرز خود چُننے کی درخواست کی تھی جسے قبول کر لیا گیا ہے۔ توصیف احمد، وسیم حیدر اور وجاہت اللہ واسطی سلیکٹرز ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں ٹیم کو بہترین کھلاڑی سلیکٹ کرکے دے سکوں۔ تاہم میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ سب کچھ فوری طور پر ٹھیک ہو جائے گا۔ بہترین نتائج کیلئے صبر سے کام کرنا پڑے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق نے کہا کہ قومی کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہے تو سلیکٹرز، کوچ اور کپتان کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ جب میں کپتان تھا تو اپنی بات سلیکٹرز سے منواتا تھا۔ سلیکٹرز کو کپتان کی بات ضرور سننی چاہیے۔