counter easy hit

انضمام الحق نے شائقین کرکٹ سے بڑی اپیل کر دی

Inzamam-ul-Haq made huge appeal to fans

لاہور (ویب ڈیسک)انضمام الحق نے نئے چیف سلیکٹر کو سپورٹ کرنے کی درخواست کر دی اور انھوں نے کھلاڑیوں پر تنقید کو بھی غلط قرار دیا۔پی سی بی کیلیے بلاگ میں سابق چیف سلیکٹر نے تحریر کیا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے یہ پاکستان کی ٹیم ہے، ان کھلاڑیوں کو مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تنقید برائے اصلاح سے کوئی انکار نہیں کرتا مگر جس طرح کھلاڑیوں کو بھارت کیخلاف میچ ہارنے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا گیا میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ تین سال سے زائد برس کام کے دوران مجھے پرستاروں کی بڑی تعداد نے سپورٹ کیا، اب میرا معاہدہ ختم ہورہا ہے۔ میری درخواست ہے کہ نئے چیف سلیکٹر پر تنقید کے بجائے انھیں سپورٹ کریں، ہمیں مشکلات میں اپنوں کا ساتھ دینے کا رواج اپنانا ہوگا۔انضمام الحق نے ایک بار پھر پلیئنگ الیون کی سلیکشن میں مداخلت پر اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اسکواڈ منتخب کرنے کی ذمہ داری سلیکشن کمیٹی کی ہے مگر فائنل الیون میں بھی چیف سلیکٹر سے رائے لی جاتی ہے مگر وہ حتمی نہیں ہوتی، انتخاب کوچ اور کپتان کی ذمہ داری ہے، مجھے پی سی بی نے بطور چیف سلیکٹرورلڈکپ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلیے انگلینڈ روانہ کیا تھا۔انھوں نے بھتیجے امام الحق کا بھی ایک بار پھر بھرپور دفاع کرتے ہوئے انھیں بہترین بیٹسمین قرار دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website