پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کی خدمات حاصل کرلیں ، چھیالیس سالہ سابق کپتان نئے چیف سلیکٹر ہونگے
لاہور (یس اُردو) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، عبوری کوچ کی ذمہ داری معین خان کو سونپے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی اور انضمام الحق کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، حتمی اعلان پیر یا منگل کو متوقع ہے ۔ انضمام الحق کی بحثیت چیف سلیکٹر پہلی ذمہ داری دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا انتخاب ہے ۔ کرکٹ لیجنڈ دو ہزار بارہ میں قومی ٹیم کے عبوری بیٹنگ کوچ بھی رہے ۔ دوسری جانب عارضی ہیڈ کوچ کے لیے معین خان مضبوط امیدوار ہیں