لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹور میچ میں اپنے بھتیجے امام الحق کی اچھی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ انگلینڈ کا ٹور کافی مشکل ہے اور تمام ایشین ٹیموں کو ایسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اسی لیے ٹیم کو کنڈیشنز سے آگاہی کے لیے جلدی بھیجا گیا جب کہ کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے کیوں کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹور میچ کی پہلی اننگز میں امام الحق کی پرفارمنس سے خوشی ہوئی تاہم ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں تو زیادہ خوشی ہوگی جب کہ محمد آصف کی باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتا، منٹو پارک کا گراﺅنڈ ختم ہونا لاہور میں کرکٹ کیلیے بہت بڑا نقصان ہے۔