گجرات ( صغیر احمد قمر ) پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے صالح قیادت کی ضرورت ہے غریب آدمی آج بھی انصاف کے حصول کے لئے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں اس ظالمانہ نظام کے خاتمے اور عدل و انصاف کے قیام کے لئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے فری کرپشن پاکستان مہم میں قوم بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور لوگ کرپٹ نظام سے چھٹکارا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی گجرات سٹی کے امیرجاوید اقبال بٹ میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے بیرونی قرضوں کی نہیں بلکہ خوف خدا رکھنے والی ایماندار اور صالح قیادت کی ضرورت ہے جماعت اسلامی اس ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے اور ایسے معاشرے کے قیام کے لئے کوشاں ہے جس میں غریب آدمی کے لئے تعلیم صحت اور انصاف کا حصول آسان ہو۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فری کرپشن پاکستان مہم سے قوم میں بیداری پیدا ہوئی ہے انشاء اللہ سراج الحق کی قیادت میں پاکستان اسلامی اور فلاحی مملکت بنے گا۔