پیرس(نمائندہ خصوصی)عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں ،ملکی وسائل کا بے دریغ استعمال جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد اقبال چوہدری جنرل سیکرٹری عوامی تحریک یورپ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں صرف فوٹو سیشن ہو رہے ہیں، عوام پر پیسہ خر چ کر نے کی بجائے حکمران اپنی تجوریا ں بھر نے میں مصروف ہیں۔