پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستانی خواتین انتہا پسندی، دہشتگردی، دقیانوسی سوچ اور تکفیری رجحانات کو مسترد کرتی ہیں ،دنیا کی کوئی دہشتگرد ،انتہا پسن اور انسانی حقوق کی دشمن قوت نڈر خواتین کو قومی ،ملی و دینی کردار کی ادائیگی سے نہیں روک سکتی۔ان خیالات کا اظہار محمد اقبال چوہدری جنرل سیکرٹری عوامی تحریک فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اقتدار اور بیوروکریسی میں بیٹھے کچھ متعصب عناصر نہیں چاہتے کہ خواتین سوسائٹی میں تعمیری کردار ادا کر سکیں اسی لئے پالیسیاں تو بنتی ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا۔