پیرس(نمائندہ خصوصی)پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان کو عہدے سے ہٹا کر کسی مخلص کشمیری کو یہ اہم ذمہ داری سونپی جائے۔ ان خیالات کا اظہار محمد اقبال چوہدری جنرل سیکرٹری عوامی تحریک یورپ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے دنیا کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا جائے کہ کشمیری ہمارا حصہ ہیں، بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے