لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت چوہدری سجاول اقبال آف دینہ چک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر کو شاندار اقدامات پر خرا ج تحسین پیش کیا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ذمہ دار جرات مند فرض شناس آفیسر تحصیل کھاریاں میں تعینات ہیں انہوں نے ناقص کھانوں ،بے معیاری بیکریوں گراں فروشوں اور بلدیہ کے کام چوری ملازمین کیخلاف کاروائی کا جو سلسلہ شروع کررکھا ہے وہ مثالی ہے چوہدری سجال اقبال نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر اپنا ایکشن یونہی بر قرار رکھیں گے اور گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے رہیں گے