پیرس(نمائندہ خصوصی)بدانتظامی پارلیمنٹ کوبائی پاس کرنے کانتیجہ ہے ، دونوں بھائی 3 دہائیوں سے ایٹمی ریاست اور20 کروڑ پاکستانیوں کی قسمت سے کھیل رہے ہیں،حکمران خاندان کے پاس اندرون وبیرون ملک اثاثوں کاانبارکہاں سے آیا، پاکستان کوتختہ مشق بنانا تخت لاہور کومہنگاپڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما پیپلز پارٹی فرانس مظراقبال گوندل نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں ہرطرف بے یقینی اوربے چینی کی کیفیت ہے ، حکومت کی مسلسل ناکامیوں کے باوجود اسکی داخلی وخارجی ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔حکمران خاندان کے لوگ سکون سے تجارت کریں کیونکہ ریاست کے مفادمیں تعمیری اور اصولی سیاست کرناان کے بس کی بات نہیں ہے