پرواز جدہ سے لاہور آ رہی تھی ، حادثے کے وقت جہاز زمین سے 30 میٹر کی بلندی پر تھا ، پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو نیچے اتار لیا
لاہور (یس اُردو) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا ، تاہم پائلٹ نے پرواز کو حفاظت سے اتار لیا ۔ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا ۔ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کے ایک انجن کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ حادثے کے وقت جہاز رن وے سے 30 میٹر بلندی پر تھا تاہم پائلٹ نے نہایت مہارت اور دانش مندی سے بوئنگ 7424 کو بحفاظت اتار لیا ۔