پیرس(نمائندہ خصوصی) امجد صابری کا سرعام قتل حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اقبال خونن سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اسلامی ملک میں قومی ہیرو کا قتل ہو جانا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ امجد صابری دنیا کے ہر کونے میں ایک سچا عاشق رسول ہونے کا ثبوت دے رہا تھا،سفاک درندوں نے اب تک بیسیوں قومی ہیروز کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا د یا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ریاست میں عاشق رسول کابے دردی سے قتل ہونا قابل مذمت ہے