پیرس(عمیر بیگ)قوم عمران خان کی آواز پر حکمرانوں کے خلاف متحد ہو چکی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے ایک خصوصی ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ،عوام ملکی دولت لوٹنے والے حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے ملک سے بجلی کی لو ڈ شیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی۔