اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستانی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم قابل ستائش ہے۔ یہ بات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور اور دیگر یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کے ساتھ ملاقات کے بعد کہی۔ سید محمد علی حسینی کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستانی اکیڈمکس خصوصاً یونیورسٹی آف پنجاب کے وائس چانسلر کے اسسٹنٹ ڈاکٹر سلیم مظہر کے ساتھ ملاقات انتہائی مفید رہی۔ پاکستان میں فارسی زبان کی تعلیم کا معیار قابل ستائش ہے۔ پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبہ میں روابط مزید مضبوط ہوسکتے ہیں۔
Yesterday,I had a cordial meeting with some professors of Pakistani universities.The efforts of Pakistani academics, including Dr. Salim Mazhar,assistant to VC @pu_lhr_official
to strengthen university level and academic COOP & the status of the #Persian language are commendable.