counter easy hit

ایران کا میزائل بنانے والی تیسری زیرِ زمین فیکٹری تیار کرنے کا دعویٰ

تہران: ایران کے فضائی و خلائی پروگرام کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے اپنے میزائل پروگرام کو مزید وسعت دیتے ہوئے اپنی تیسری زیرِ زمین فیکٹری حالیہ برسوں میں مکمل کرلی ہے۔

Iran claims to make a third underground missile factory

Iran claims to make a third underground missile factory

ایرانی جنرل کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اسے سعودی عرب کے علاوہ امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ اس سے امریکا اور ایران کے مابین جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ جنرل امیر علی نے ’فارس نیوز ایجنسی‘ کو دیئے گئے اس انٹرویو میں کہا کہ انہیں بخوبی اندازہ ہے کہ اس خبر سے ان کے دشمن بالخصوص امریکا اور اسرائیل شدید ناراض ہوں گے کیونکہ وہ ایرانی عوام کو کمزور دیکھنا چاہتے ہیں لیکن وہ بیلسٹک میزائل کی طاقت ہر قیمت پر حاصل کرکے رہیں گے۔

البتہ ایرانی جنرل نے تیسری زیرِ زمین میزائل فیکٹری کے مقام اور وہاں تیار ہونے والے میزائلوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جس کے بعد عالمی دفاعی مبصرین کو اس بیان کی صداقت پر شبہ ہے اور ان کا کہنا ہے کہ شاید اس بیان کا مقصد صرف ایرانی عوام کا حوصلہ بلند کرنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website