ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ اگر نئی ٹرمپ انتظامیہ نے 2015 کے ایٹمی معاہدے کی پاسداری نہ کی تو ایران اپنے جوہری پروگرام کو بحال کر سکتا ہے۔
Iran could resume its nuclear program, Ali Akbar Salehi
علی اکبر صالحی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ اگر واشنگٹن نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے پر دوبارہ غور کیا تو ایران مناسب ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران ایک صابر ملک ہے، جلد بازی میں کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔