اسلام آباد (جیوڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نائب وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ ایرانی حکام کے ہمراہ آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
وہ پاکستان میں قیام کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت کو ایرانی قیادت کا اہم پیغام پہنچائیں گے اور دفتر خارجہ میں یمن کی صورتحال پر بھی باضابطہ بات چیت کریں گے۔
جواد ظریف ترکی اور ایران کی قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت پر پاکستان کو اعتماد میں لیں گے۔