لاہور (نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے دو بزرگ افراد نے کورونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن جاوید چوہدری کا ایک ویڈیو میںں کہنا ہے کہ ایران کے شہر خمنان میں بزرگ خانون نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔ اس خاتون کے جسم سے کورنا وائرس سو فیصد تک ختم ہو گیا ہے۔ جبکہ ایران ہی ایک 91 سالہ شخص نے بھی کورنا وائرس کو شکست دے دی ہے ۔جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ دونوں بزرگ افراد نے کورنا وائرس کا علاج بھی بتا دیا ہے۔ پوری دنیا کا میڈیا ان افراد کو انٹر ویو کر رہا ہے۔ لیکن ورلڈ ہیلٹھ آرگنائزیشن کو بتایا ہے کہ دو چیزوں سے کورونا وائرس سے لڑا جا سکتا ہے اور انہیں مات دی جا سکتی ہے ۔ پہلی چیز یہ کہ یہ ارادہ کرلیں کہ کسی طرح سے اس کورونا وائرس سے شکست نہیں کھائیں گے۔جبکہ دوسرا یہ کہ اللہ سے رابطہ کرنا چاہیے وہ سپریم ہے تمام بیماری سے صحت یابی دینے والا ہے۔ جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ بزرگ افراد کو کورنا وائرس کے بچاؤ کیلئے زیادہ احتیاط برتنی چاہیے ، ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی مرض میں مبتلا ہیں تو کورونا وائرس جان لیوا بھی ہو سکتا ہے ۔ اس لئے عالمی ادارہ صحت نے بھی بزرگ افراد کو اس وائرس سے بچنے کی تلقین کی ہے۔تاہم ایران کے دو بزرگوں نے کورونا وائرس کو شکست دے کر پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ دونوں کی عمر103 اور91 سال ہے، جاوید چوہدری نے بھی کورونا وائرس کا گرمی اور سردی سے تعلق ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گھر اوردفتر کا ائیر کنڈیشنر ورنہ وائرس پورے دفتر میں موجود افراد کو متاثر کرے گا۔ جاوید چوہدری کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو دیکھیں :