اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پاکستان کے بعد ایران نے بھی فرانسیسی صدر ایمانویل ماماکروں کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی سرپرستی اور اسلام کے بارے میں متنازعہ بیانات کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں فرانسیسی سفیر کو طلب کرلیاگیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو ایران نے تہران میں تعینات فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے اپنا احجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ قبل ازیں ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور پاکستانی وزیر اعظم عمران کے ساتھ سعودی عرب نے بھی ماماکروں کے بیان پر شدید تنقید کی تھی اور پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا۔ ریاض حکومت نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اس بارے میں شدید تحفظات رکھتے ہیں۔ قبل ازیں ایران نے بھی تہران میں تعینات فرانسیسی سفیر کو طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا جبکہ ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور پاکستانی وزیر اعظم عمران کے ساتھ سعودی عرب نے بھی ماکروں کے بیان پر شدید تنقید کی تھی۔