بحرین میں دہشتگردوں کا ایران سے تعلق ثابت ہوگیا ، ایران عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے :عادل الجبیر
ریاض (یس اُردو) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے ایران نے دہشت گردی کی حمایت نہ چھوڑی تو اسے عرب اتحادیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ عرب لیگ کا کہنا ہے کہ بحرین میں دہشت گردوں کے سیل کا ایران سے تعلق ثابت ہو گیا ۔ عرب ایران کشیدگی کو کم کرنے کے لیے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس قاہرہ میں منعقد ہوا جس میں ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بحرین میں دہشت گردوں کے سیل کا ایران سے تعلق ثابت ہو گیا ہے ۔ اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ عدیل الجبیر کا کہنا تھا کہ ایران عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے جس کی وجہ سے خطے کا ماحول کشیدگی کا شکار ہے ۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کا خاتمہ پہلا قدم ہے ، ایران نے پالیسی تبدیل نہ کی تو اس کو مزید نتائج بھگتنا ہوں گے ، اگر ایران دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا رہا تو اسے عرب اتحادی ممالک کا سامنا کرنا ہوگا ۔