counter easy hit

ایران نے بھی پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ لی

کوئٹہ: ایرانی حکومت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اس کی ایجنسیوں کو پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک رسائی دی جائے۔

Iran has also sought consular access to kulbhushan Yadav to Pakistan

Iran has also sought consular access to kulbhushan Yadav to Pakistan

کلبھوشن یادیو کو پاکستان کے حساس اداروں نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا اور تفتیش کے دوران اس نے ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا۔ بی بی سی کے مطابق کوئٹہ میں مقیم ایرانی قونصل جنرل محمد رفیع نے چند روز قبل پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے بھارتی جاسوس تک رسائی کےلیے پاکستان کو باضابطہ طور پر درخواست دی جاچکی ہے جس میں کلبھوشن یادیو سے متعلق دستاویزات مانگی گئی تھیں اور ملاقات کے لیے درخواست کی گئی تھی تاکہ ان سے پوچھ گچھ کی جائے تاہم اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

اپنی پریس کانفرنس میں قونصل جنرل نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے حالیہ دورہ پاکستان میں کلبھوشن تک رسائی کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی بلکہ اس کا مقصد پاک ایران سرحد پر دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بارے میں پاکستان کی سیاسی قیادت سے مذاکرات کرنا تھا۔ ایران کا الزام ہے کہ پاکستان نے ایرانی سرحد کے قریب دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رکھی ہیں جبکہ دو روز پہلے ایرانی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے ان دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ نہ کیے تو ایرانی فوج پاکستانی حدود میں داخل ہوکر کارروائی کرے گی۔

ایرانی آرمی چیف کے اس بیان پر اسلام آباد میں ایرانی سفیر کو دفترِ خارجہ طلب کرکے پاکستان کی جانب سے احتجاج ریکارڈ بھی کروایا جاچکا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website